آپ آف لائن ہیں
جمعہ10؍شعبان المعظم 1439ھ 27؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ظفرالحق روڈپرمہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کرنے کے الزام میں دولہاسمیت 35افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ وارث خان کو سب انسپکٹر ظفر اقبال نے بتایاکہ دوران گشت آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی آواز سنی جہاں سے ظفر الحق روڈ پر فرحان سلطان کے مکان کے قریب پہنچے تو وہاں تیس،پینتیس افراد نے راستہ بند کررکھا تھا جو کلاشنکو ف،12بو ر اور پسٹل 30بو رسے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر رہے تھے معلوم ہوا کہ فرحان سلطان کی شادی میں رسم حنا کی تقریب ہے جس میں رانا ارمان،عمران،کبیر،فاکی،شایان،عدیل،دانش،علی جوگی،عمرا ن،شہزاد اورپانچ،چھ دیگرنا معلوم افراداندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے،موقع سے چلے ہوئے50 خول کلا شنکو ف،20 خول 30بور،5 خول چلیدہ9ایم ایم، کلاشنکوف، پسٹل9ایم ایم اور گاڑی نمبر ایچ کے-739قبضہ میں لے لی۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں