• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف کا پارٹنر سکولوں میں انٹرمیڈیٹ کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (نمائندہ جنگ ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( پیف ) کی جانب سے پارٹنر سکولوں میں انٹرمیڈیٹ کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کے لئے خواہشمند سکول سربراہان 31جولائی تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ۔پیف کے ترجمان کے مطابق درخواستیں موصول ہونے کے بعد انفراسٹرکچر ‘اساتذہ کی تعداد اور تعلیمی قابلیت کا جائزہ لینے کے بعد اہل اداروں میں فرسٹ ایئر کی کلاسز شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔جن سکولوں میں کلاسز کے اجراء کی اجازت دی جائے گی ان کے طلباء کے تمام تعلیمی اخراجات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن برادشت کرے گی اس میں طلبہ کی فیس اور کتب کی فراہمی بھی شامل ہے ۔
تازہ ترین