• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کا صحت کیلئے ہرن کے سینگوں کے خون سے غسل

Putin Baths With Blood Of Dear Horn For Good Health

روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیےایک خاص نسل کے سرخ  ہرن کے سینگوں سے کشید کیے گئے خون سے غسل کیا ہے ۔

گزشتہ برس التائی کے پہاڑی سلسلے کے دورے سے قبل ہرن کے70کلو گرام سینگ تیار کیے گئے تھے جن کے خون میں روسی صدر نے غسل کیا ۔

روس میں قدیم زمانے میں مردانہ قوت اور جسمانی توانائی کی بحالی کیلئے اس طرح کے نسخوں کا استعمال عام تھا ۔

دوسری جانب روس میں جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے بغیر بے ہوش کیے ہرن کے سینگوں سے خون نکالنےکو انتہائی سفاکانہ عمل قرار دیا ہے ۔

تازہ ترین