آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍ذوالقعدہ 1439ھ 21؍جولائی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف نوحہ خواں سیّد ندیم رضا سرورنے پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر ’آزاد پاکستان‘ کے ٹائٹل سے ملی نغمہ ریلیز کردیا۔

پُر اثر آواز کے مالک ندیم سرور بر صغیر پاک و ہند کے عظیم نوحہ،مرثیہ اور منقبت خواں ہیں۔

وہ کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں مگر انہوں نے پاکستان سے حب الوطنی کا مظاہرہ اپنے نئے ملّی نغمے میں کیا ہے۔ان کے دو صاحبزادوں علی شناور اور علی جی اس ملّی نغمے میں ان کے ہم آواز ہیں۔

سوشل میڈیا پرصرف چوبیس گھنٹےمیں ہزاروں لوگ اس نغمے کو سن چکے ہیں ، سینکڑوں نے اسے شیئر بھی کیا ہے ۔

واضح رہےاب تک ندیم سرور کی لاتعداد البمز ریلیز ہوچکی ہیں جنہیں پوری دنیا میں پسند کیا گیا ہے۔

 

 

 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں