کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 20 مئی تک جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجۂ حرارت 5 سے7 ڈگری زیادہ رہے گا۔
شدید گرمی کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔