• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں تعلیم کے محکمے میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ سیکرٹری جامعات و تعلیمی بورڈز اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن نوید شیخ کی جگہ پر تجربہ کار افسر محمد حسین سیّد کی تعیناتی کا امکان ہے۔ نوید شیخ 21گریڈ کی تربیت کے لئے عید قرباں کے بعد لاہور چلے جائیں گے۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن عبدالعزیزعقیلی کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں آسٹریلیا سے خصوصی طور پر محکمہ تعلیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے لایا گیا تھا۔ تاہم وہ متاثر کن کارکردگی دکھائے میں ناکام رہے اور وٹس اپ پر محکمہ چلاتے رہے جس کے بعد ان کی جگہ تعلیمی امور کے ماہر اقبال درانی کو تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔

اقبال درانی کو ریفارم سپورٹ یونٹ کا پہلا سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے وہ اسپیشل سیکرٹری تعلیم اور سیکرٹری جامعات و بورڈز اور سکریٹری صحت کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین