لاہور(خبرنگارخصوصی) چودھری نصیر احمد بھٹہ کی زیر صدارت مسلم لیگ ن لائر فورم کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے 25 اگست کو ایوان اقبال میں لیگی وکلا سے خطاب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں رانا اسداللہ خان، چودھری شہباز، شریف ظفر جوئیہ، ظفر عباس گیلانی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔