بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی حالیہ ویڈیو دیکھ کر ان کے پرستار خوشی سے جھوم اُٹھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے غیر ارادی طور پر ایک ویڈیو میں اپنی اگلی فلم کے ٹائٹل سے پردہ اُٹھا دیا۔
حال ہی میں کنگ خان نے اپنی فلم اشوکا کے ہدایت کار سنتوش سیون کو کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ اپنے نام کرنے پر بذریعہ ویڈیو مبارک باد پیش کی۔
تاہم عقاب کی نظر رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے فوراً مذکورہ ویڈیو میں شاہ رخ خان کی اگلی فلم ’کنگ‘ کا اسکرپٹ دیکھ لیا، جس کے بعد ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم کنگ میں اپنی بیٹی و اداکارہ سہانا خان کے ساتھ دکھائی دیں گے، جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ یہ فلم شیلف ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم مذکورہ ویڈیو سے یہ عندیہ مل گیا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ عنقریب جولائی یا اگست میں شروع ہوجائے گی۔ یہ جان کر ان کے مداح پُر جوش ہیں۔