پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کی جانب سے کرکٹرز کو سزائیں سنائے جانے کے بعد ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات دوبارہ شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں کرکٹرز کو پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی جانب سے سزائیں سنائے جانے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات دوبارہ شروع کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پی سی بی سے اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔