• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تندور مالکان سرکاری قیمت پر روٹی فروخت کرنے پر آمادہ نہیں، چیئرمین تاجر اتحاد

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا ہے کہ تندور مالکان سرکاری قیمت 17 روپے میں روٹی فروخت کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ 

اپنے بیان میں عتیق میر کا کہنا تھا کہ تندور پر فروخت آٹے کا معیار اور پیڑے کا وزن بھی چیک کیا جائے۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ آٹا مل مالکان بھی آٹے کی قیمت میں واضح کمی کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سندھ روٹی کی قیمت میں کمی پر عمل درآمد کروائے یا اعلانات واپس لے۔

قومی خبریں سے مزید