ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپورخان عرف بیبو 21ستمبر کو 37ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔21ستمبر 1980کو بھارتی شہر ممبئی میں بولی وڈ کے نامور کپور خاندان میں جنم لینے والی کرینہ نے فلم انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم 2000میں فلم ’رفیوجی‘کے ذریعے رکھا جس میں ناقدین نے انکی کارکردگی کو بیحد سراہا ۔
2001میں فلم ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ سے باکس آفس پر بے پناہ کامیابی سمیٹنے والی کرینہ نے اجنبی،اشوکا،کبھی خوشی کبھی غم،چمیلی،دیو،اومکارہ،جب وی میٹ،گول مال، تھری ایڈیٹس،باڈی گارڈ، را ون اورہیروئن سمیت مختلف فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔سلمان خان کی فلم دبنگ ٹو کیلئے کرینہ کپور خان کے آئٹم سونگ ’فیویکول سے‘ نے جہاں بہترین آئٹم سونگ اور بہترین آئٹم گرل کا خطاب بیبو کو دلوایا وہیں اس جوڑی کی ایک اور فلم بجرنگی بھائی جان نے بھی باکس آفس پر شاندار برنس کیا۔
2012ء میں16اکتوبر کو پٹودی کے نواب اور بولی وڈ اداکار سیف علی خان کیساتھ ازداوجی بندھن میں منسلک ہونے والی کرینہ کپور خان عرف بیبواب ننھے تیمور علی خان کی والدہ بھی ہیں اور ان دنوں اپنا زیادہ تر وقت بیٹے کی پرورش میں گزار رہی ہیں۔