• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں نئی مشینوں کی ایجادات نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اب جدید روبوٹس نے بھی کئی کاموں کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔

گوگل کے سب سے پہلے ایگزیکٹیو شیف چارلی آئرز نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو 21 اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد اقسام کے سلاد بڑی مہارت سے تیار کرسکتا ہے جب کہ سلاد کی ایک ڈش تیار کرنے میں اسے ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔

آئرز نے یہ روبوٹ اسٹارٹ اپ کمپنی کے تعاون و اشتراک سے تیار کیا ہے اور اسے ’’سیلی‘‘ کا نام دیا گیا ہے سیلی نامی یہ ر وبوٹ کسی الماری کی طرح دکھائی دیتا ہے جس میں ایک طرف سلاد کے لیے درکار اجزاء رکھے ہوتے ہیں جب کہ دوسری جانب سے تیار شدہ سلاد کی پلیٹ نکالی جاسکتی ہے۔

روبوٹ کی تیار کردہ ہر سلاد میں چارلی آئرز کے ہاتھ کا مخصوص ذائقہ پوری طرح موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھانا پکانے کے میدان میں بھی مشینیں پوری طرح سے انسانی صلاحیتوں کی نقل کرسکتی ہیں۔

تازہ ترین