کراچی میں سینٹرل جیل سے بھی 22 طلبہ میٹرک کے امتحانات دے ر ہے ہیں۔
کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کے مطابق رواں سال کراچی سے نویں اور دسویں جماعت کے لیے تقریباً 3 لاکھ 65 ہزار 102 امیدوار رجسٹر ہوئے جن میں سے 22 امیدوار سینٹرل جیل سے ہیں۔
کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا آج آٹھواں روز ہے۔ سینٹرل جیل کے اندر بھی ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں سے 22 طلبہ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ناظم امتحانات کا بتانا ہے کہ گورنمنٹ اسکول کے امتحانی مراکز کی تعداد 148 ہے، نجی اسکولوں کے امتحانی مراکز کی تعداد 357 ہے۔
دوسری جانب کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیا کا راج کم نہ ہوسکا اور ثانوی بورڈ کی انتظامیہ نقل مافیا کے آگے بے بس دکھائی دے رہی۔
شہر میں 8 روز سے پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔