کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ماہ محرم اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ،امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلاء میں فکر اور فلسفے کی طرف رجوع کرنے کی دعوت دی گئی ہے کیونکہ اللہ کی رضاء کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردینا حسینیت ہے۔