• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی۔

پی ٹی اے نے سم بلاک کرنے کی ایف بی آر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر ہم سم بلاک کرنے کے پابند نہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سم بلاک کرنے کا عمل ہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پاکستان میں مرد گھر کی خواتین کے لیے موبائل سم اپنے نام سے لیتے ہیں، پاکستان میں صرف 27 فیصد موبائل سم خواتین کے نام پر رجسٹر ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ سم بلاک کرنے سے بینکوں کی ای والٹ ٹرانزیکشنز بھی متاثر ہوں گی، قانونی مشکلات سے بچنے کے لیے سم بلاک کرنے کے بجائے دوسرے آپشنز پر غور کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید