• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کا نیا میئر کون ہو گا، فیصلہ آج ہو جائے گا، نتیجہ برطانوی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے تک آنے کی توقع ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میئر لندن کے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا۔

میئر لندن کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جمعرات کو ہوئی تھی، میئر بننے کے لیے 13 امیدوار میدان میں اترے تھے۔

لیبر پارٹی کے امیدوار اور موجودہ میئر صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی نے میدان مار لیا ہے، پونے دو سو اضافی نشستوں کے سبب ایک ہزار سے زائد نشستوں کے ساتھ لیبر پارٹی کا پہلا نمبر ہے۔

دوسری جانب بریڈ فورڈ میں لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا ہے اور اس کی متعدد مضبوط سیٹیں چھن گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید