• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں فی تولہ سونا 1600روپے سستا ہو گیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1257 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے کے بعد 2302 ڈالر فی اونس ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید