• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ فلم’ 'ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد سلمان خان فلم ’ریس تھری‘ کا حصہ بن گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل بننے جارہا ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

 

نئے سیکوئل میں انیل کپور کا منفی کردار ان کے بجائے جیکولین فرنینڈس اداکریں گی۔

فلم کے پہلے دو سیکوئل میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیاتھا جبکہ انیل کپور بھی دونوں سیکوئلزکا حصہ تھے ۔ فلم باکس آفس پر کھڑکی توڑ بھیڑ اکھٹا کرنے میں کامیاب رہی۔

سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اکتوبر میں ہو گا۔

 

 

تازہ ترین