کراچی( اسٹاف رپورٹر )حق پرست قیادت اُمت مُسلمہ کے تمام مکتبہ فکرکے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ پر یقین رکھتی ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کریں اور فرقہ واریت اور تفرقہ بازی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوسی 10 میں عزادارن حسین ؓ کے جلوس کے لئے قائم میڈیکل کیمپ کے معائنے کے دوران کیا ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمداور یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین اور یوسی پینل کے افراد بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے محرم الحرام میں عزادارانِ حسین ؓ کو ممکنہ بلدیاتی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔