• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک

Quetta Ctd Operation Terrorists Killed

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق قمبرانی روڈ پر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ، تو دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی ۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

ہلاک اور گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ،پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی ہے اور وہ مبینہ طور پر سول اہسپتال کوئٹہ میں 8اگست 2016کے خودکش دھماکے کا سہولت کار بتایا جاتا ہے ۔

تازہ ترین