کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے قادیانیوں کے بارے میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کے متفقہ عقائد اور پاکستان کے آئین کے منافی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ختم نبوت امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے اور اس کی بنیاد قرآن وحدیث ہے، اسی طرح قادیانی کو آئین پاکستان میں متفقہ طور پر غیر مسلم قرار دیا گیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ رانا ثناءاللہ اپنی پوزیشن واضح کریں ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف رانا ثناءاللہ کے خلاف فی الفور کارروائی کریں اور انہیں ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔