• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 14ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم 20ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

قلندرز کا آغاز اچھا نہ رہا جہاں اسکی آدھی ٹیم پاور پلے میں ہی پویلین لوٹ گئی۔ فخر زمان 10، سیم بلنگز 9، آصف علی 5، ڈیرل مچل 2 اور عبداللّٰہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ 

تاہم ایسے میں آل راؤنڈر سکندر رضا نے اپنی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے میں کلیدی کردار اداکا کیا، انہوں نے 30 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 

انہوں نے پہلے 16 رنز بنانے والے شاہین آفریدی، پھر 13 رنز بنانے والے رشد حسین، پھر 10 رنز بنانے والے حارث رؤف کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور 100 کے پار پہنچایا۔ 

9ویں وکٹ پر سکندر رضا اور آصف آفریدی کے درمیان 25 رنز کی اہم پارٹنر شپ نے قلندرز کو 129 تک پہنچایا۔ 

کپتانوں کی گفتگو 

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ پاور پلے کو اچھی طرح استعمال کریں۔ مختلف کنڈیشنز میں خود کو ایڈجیسٹ کرنا ہوتا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ اچھا مقابلہ ہوگا، تماشائیوں کو مزہ آئے گا۔ لاہور قلندرز کو ہمیشہ کی طرح تماشائیوں کی سپورٹ چاہیے۔

پلیئنگ الیونز 

لاہور قلندرز کی ٹیم کپتان شاہین آفریدی، فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، آصف علی، سکندر رضا، رشد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی اور محمد عاذب پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی کی ٹیم میں صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، محمد حارث، حسین طلعت، مچل اوین، عبدالصمد، الزاری جوزف، لیوک ووڈ، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید