• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم انٹیلی جنس نے ملک بھر میں اسمگلروں کے خلاف کارروائی تیز کر دی

اسلام آباد (حنیف خالد) کسٹمز انٹیلی جنس نے اپنے ڈائریکٹر جنرل شوکت علی کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں سمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی سلسلے میں ایک تازہ کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز انٹیلی جنس کے ذیلی دفتر پشاور نے غیر ملکی چائے کی بھاری مقدار اندرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کسٹمز انٹیلی جنس پشاور نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر جمرود روڈ پشاور پر ناکہ بندی کی۔ ناکہ بندی کے دوران کارخانوں کی طرف سے ایک مشکوک بیڈ فورڈ ڈمپر ٹرک آتا ہوا دکھائی دیا جس کو چیک کرنے کےلئے روک لیا گیا۔ موقع پر تلاشی لی گئی اور ٹرک میں سے غیر ملکی چائے کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ گاڑی کا ڈرائیور متذکرہ چائے کی بابت ملکیت کے کوئی قانونی ثبوت پیش نہ کر سکا۔ جس پر ٹرک کو بمعہ برآمدشدہ سامان کسٹمز انٹیلی جنس پشاور کے دفتر لایا گیا جہاں پر تفصیلی تلاشی لی گئی اور ٹرک سے غیر ملکی چائے کی 48 بوریاں برآمد ہوئیں ہر بوری کا وزن 68 کلو گرام تھا۔ اس طرح غیر ملکی سمگل شدہ چائے کا کل وزن 3264 کلو گرام ہوا۔ غیر قانونی طور پر سمگل کی گئی چائے کو بمعہ گاڑی کسٹمز ایکٹ1969ء کی شقوں کی خلاف ورزی کرنے پر قبضہ میں لے لیا گیا ۔ چائے کی کل مالیت بمعہ گاڑی باون لاکھ روپے ہے۔ مقدمے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے
تازہ ترین