• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گزشتہ سال نومبر میں تیزاب پھینکنے کے الزام کے حوالے سے سابق وفاقی حکومت کے مشیر شہزاد اکبر نے حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر لی۔

شہزاد اکبر نے قانونی کارروائی کی کاپی پیر کو لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو بھجوا دی۔

شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پاکستان کا ہاتھ تھا۔

مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

شہزاد اکبر پر گزشتہ سال 26 نومبر کو ان کے گھر کےدروازے پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔

شہزاد اکبر کے مطابق چشمہ پہننے کے سبب ان کی آنکھ بچی ورنہ بینائی ضائع ہو جاتی۔

شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ واقعہ بچے کے سامنے پیش آیا جس سے وہ خوفزدہ اور نفسیاتی طور پر زخمی ہے۔

شہزاد اکبر کے مطابق اکتوبر 2023ء میں پاکستان ہائی کمیشن ان کے گھر کا پتہ جاننے کی کوشش کر رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید