• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاتالونیا پارلیمنٹ نے اسپین سے آزادی کا فیصلہ دیدیا

Catalonias Decision Gave Independence From Spain

کاتالونیا پارلیمنٹ نے اسپین سے علیحدگی کی قرارداد منظور کر لی ۔

اسپین کے صوبے کاتالونیا کی پارلیمنٹ میں اسپین سے آزادی کیلئے قرارداد پیش کی گئی جس میں کاتالونیا کو اسپین سے علیحدہ خود مختار ملک بنائے جانے کے حق میں ووٹ ڈالے جانے پر کاتالونیا کو علیحدہ خود مختار ملک قرار دے دیا گیا۔

کاتالونیا کے 155 اراکین پر مبنی ایوان میں اسپین سے آزادی کے حق میں 66 افراد نے ووٹ ڈالے، اپوزیشن کے 77 اراکین نے واک آؤٹ کیا، صوبائی حکومتی پارٹی سے الحاق شدہ 10ممبرز پارلیمنٹ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا جبکہ 2ووٹ سفید نکلے۔

قرارداد کی منظوری کے بعد کاتالونیا کے صدر کارلیس پوگے موس اور نائب صدر اوریل جوان کیراس نے اعلان کرتے ہوئے کاتالونیا کو آزاد ملک قرار دیا اور کہا کہ یہاں جتنے مذاہب ہیں یا یہاں جتنے ممالک کے رہائشی ہیں اُن کو وہی حقوق حاصل ہوں گے جو کاتالونیا کے باشندوں کو ملتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے اس صورت حال پر اجلاس طب کرلیا ہے اور کاتالونیا حکومت کو کہا ہے کہ انہیں شام تک اس عمل کا جواب ملے گا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسپین کی 40سالہ تاریخ میں پہلی بار 155نافذ العمل ہوگی جس کے تحت کاتالونیا صوبے کی خود مختاری کو ختم کیا جائے گا اور وفاقی حکومت کاتالونیا کے صدر اور نائب صدر کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلائے گی جبکہ کاتالونیا کی صوبائی پولیس ’موسس‘ کو وفاقی ادارے اپنے انڈر کر لیں گے۔

واک آؤٹ کرنے والی اپوزیشن اور 10مخالف ووٹ اکٹھے کئے جائیں تو کاتالونیا کی اسپین سے علیحدگی کے خلاف زیادہ ووٹ بنتے ہیں، مگر چونکہ اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی تھی اس لئے تحریک آزادی کاتالونیا کے حامیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے قراداد منظور کی گئی۔

تازہ ترین