• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
National Bank Girls Boxing Championship District South Won

نیشنل بینک ایس ایم ڈی کے سربراہ ایس ایچ ارتضی کاظمیٰ نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، انہیں آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے، نچلی سطح پر کھیلوں کے زیادہ زیادہ سے مقابلوں کا انعقاد کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ 10 سے 12 سال کی عمر کے بچوں پر اگر آپ توجہ دیں گے تو ان میں سے مستقبل کے ہیروز نکلیں گے اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام اور اس کا پرچم بلند کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این بی پی نیشنل بینک گرلز باکسنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ این بی پی شعبہ اسپورٹس کے زیراہتمام اور کراچی باکسنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ہونے والی چیمپئن شپ ضلع جنوبی نے جیت لی۔

دوسری پوزیشن ضلع وسطی نے جبکہ تیسری ضلع غربی نے حاصل کی، ایس ایچ ارتضیٰ کاظمی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چیمپئن شپ میں سینٹرل، سائوتھ، ملیر اور ویسٹ کی84 گرلز باکسروں نے شرکت کی۔

این بی پی شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر انور فاروقی، محفوظ الحق، احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ، عارف بھوپالی، محمد جاوید، غلام محمد خان، عظمت اللہ خان، افشاں شکیل اور دیگر بھی موجود تھیں۔

ایس ایچ ارتضیٰ کاظمی نے اسپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ رنگ لگانے کا اعلان کیا اور کہا کہ باکسنگ مقابلے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ ان کے علاوہ جوڈو، کراٹے اور دیگر کھیل بھی اسکولوں کی سطح پر کرائے جائیں گے تاکہ باصلاحیت کھلاڑی آگے آئیں۔

تازہ ترین