• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین گول کیوں ہے؟کشش ثقل کی مدد سے بہترین توجیح

Why The Earth Is Round

زمین گول ہے، تو کیوں؟ ٹیکنالوجی ویب سائٹ نے کشش ثقل کی مدد سے بہترین توجیح پیش کردی۔

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اگر زمین چپٹی ہوتی تو زمین کی سطح پر کشش ثقل کا زور مرکز میں سب سے زیادہ ہوتا اور جیسے جیسے مرکز سے فاصلہ بڑھتا جاتا یہ زور کم ہوتا جاتا۔

رپورٹ کے مطابق زمین کی سطح پر کشش ثقل کا زور یکساں نہ ہونے کے باعث کھیلوں کے دوران حادثات ہوتے۔ گیند اچھالنے پر کتنی اونچائی یا نیچائی پر جاتی اس کا دارومدار اس بات پر ہوتا کہ آپ دنیا کے کس حصے میں موجود ہیں اور زمین کے مرکز سے کتنی دورہیں۔

اس کے علاوہ درخت زمین کے مرکز کے قریب تو سیدھے کھڑے رہتے لیکن جیسے جیسے فاصلہ بڑھتا جاتا کشش ثقل کا زور کم ہونے کی وجہ سے توازن نہ رکھ سکتے اور جھک جاتے۔

پانی کی سطح دنیا کے مرکز میں بڑھتی رہتی اور سِروں تک کہیں پانی نہ پہنچ پاتا جبکہ درخت سے گرنے والا سیب سر پر چوٹ بھی لگا سکتا تھا۔

تازہ ترین