کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شوکت بلوچ،مراد بخش چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں پانچ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔معمار اسپورٹس نے صبرا بلوچ کو2-0 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کیلئےشیرازاور جمشید نے گول اسکور کیے ۔ اس کے علاوہ آزاد الیون نے بلیجی بلوچ ہاکس بےکو 3-1، ملیر شاہین نے بسم اللہ اسپورٹس کو 4-1، اسلم الیون نے نذیر محمڈن کو4-2 اور جلندھر اسپورٹس نے جگو میموریل کو 3-1سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے تیمور نے دو گول اسکور کئے۔