پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی نے مسلم لیگ (ن ) سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔
خواجہ سیالوی نے کہا کہ ن لیگ سے اب ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوگا ، فیصل آباد میں جلسے کے لئے درخواست دیدی ہے ۔
انہوں نے حکومت سے ڈیل کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ حتمی ہے ۔
حمید الدین سیالوی نے دعویٰ کیا کہ 10 دسمبر کو ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس میں 15 ن لیگی اراکین اسمبلی استعفیٰ دینے کا اعلان کریں گے ۔