• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون ساتھ رکھ کر سونا کینسر میں مبتلا کر سکتا ہے

موبائل فون قریب رکھ کر سونا آپ کو کینسر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے، امریکا میں ہونےوالی تحقیق میں موبائل سے نکلنےوالی شعاعیں مرد و خواتین سمیت بچوں کے لیے خاص طور پر خطرناک قرار دے دی گئی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے محکمہ صحت کی تحقیق کے مطابق سونے سے پہلے صارفین کو اپنا موبائل فون خود سے دور رکھ دیں کیونکہ فون سے نکلنے والی شعاعیں انسانی صحت کے لیے خطر ناک ثابت ہوتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق موبائل فونز معلومات کے تبادلے کے لیے کم فریکوئنسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں، خصوصاً اُس وقت جب صارف اسٹریمنگ یا بڑی فائل ڈاؤن لوڈ کررہا ہو، اس سے جو شعاعیں نکلتی ہیں وہ صحت کے لیے خطرناک ہوتی ہیں جس سے کینسر، ذہنی امراض اور بانجھ پن جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سونے سے 2 گھنٹے قبل اپنا فون استعمال نہ کریں اور سوتے وقت اسے دور رکھ کر سوئیں۔

 

تازہ ترین