لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کوئٹہ چرچ پر حملہ کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان کوئٹہ میں چرچ پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئےمربوط پالیسی تشکیل دی جائے واقع کی تحقیقات کر کے قوم کے سامنے لائی جا ئیں ۔