کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں میتھو ڈسٹچرچ پر حملے کے بعد شہر میں فضا سو گوار رہی اور ٹریفک معمول سے کم چلتی رہی چرچ پر حملے کے بعد زرغون روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا تھا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میتھو ڈسٹ چرچ پر حملے کے بعد پیر کو شہر میں فضاء سو گوارر ہی اور ٹریفک بھی معمول سے کم چلتی رہی پولیس نے چرچ کے ایک سائیڈ کے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند رکھا تھا جس کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام رہااور شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا۔