• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کی واپسی

Pakistan Team Return Home After Participating In Sepak Takra Championship

کنگز کپ ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ٹیم 34ارکان پر مشتمل تھی جس میں 22 کھلاڑی، آفیشلز اور انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد بھی موجود تھے۔

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے فیشن آئی لینڈ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان نے چار ایونٹس میں حصہ لیا اور کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کی۔ پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوشاد احمد خان کا جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کہنا تھا تھا کہ سیپک ٹاکرا عالمی معیار کا کھیل ہے لیکن ہمارے ملک میں اس پر صحیح معنوں میں کام نہیں ہورہا ہے۔

حکومتی سرپرستی کے بغیر کسی بھی کھیل کو عروج حاصل نہیں ہوسکتا۔ اس بار صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے پانچ خواتین اور تین مرد کھلاڑیوں کو اسپانسر شپ پر بھیجنے کا اعلان کیا جو کہ ہمارے لئے ایک خوش آئند اقدام تھا۔

کوشش ہوگی کہ آئندہ چیمپئن شپ کیلئے کم عمر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے جس کی ذمہ داری سندھ سیپک ٹاکرا کے چیئرمین عارف حفیظ، شیخ شکیل اور شبیراحمد کے حوالے کی ہے۔ ان لوگوں نے نئے کھلاڑیوں کو آگے لانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کنگز کپ سیپک ٹاکرا میں گزشتہ پندرہ سال سے شرکت کررہی ہیں جس میں کم عمر کھلاڑی کم اور زائد العمر کھلاڑیوں کی بہتات کی وجہ سے ملکی ٹیم نے چیمپئن شپ بڑی کامیابی تو کیا سنگل میچ بھی نہیں جیت پاتی۔

تازہ ترین