• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،20 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) پولیس او رایف سی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے کوئٹہ شہر کو تباہی سے بچا لیا20 کلو وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا، پولیس کے مطابق اسپنی روڈ ترخہ کراس پر سڑک کے کنارے نصب بم کو خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی نے برآمد کر لیا بم20 کلو وزنی دیسی ساختہ ریمورٹ کنٹرول تھا جس میں بال بیئرنگ بھی نصب تھے، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر کے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا،مزیدتفتیش کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین