حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈایوسیس آف حیدرآباد چرچ آف پاکستان کے مسیحی مذہبی رہنما بشپ کلیم جان نے اپنے بیان میں کوئٹہ چرچ پر حملے کو پاکستانی قوم پر ایک اور بزدلانہ حملہ اور قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چرچ میں مسیحیوں پر حملہ کرسمس کی خوشیاں ماند کرنے کی سازش ہے، انہوں نے مسیحیوں سے اپیل کی کہ ملک بھر کے تمام گرجا گھروں میں شہداءاور غمزدہ خاندانوں کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا امن و سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے اور امن و سلامتی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے اور سانحہ کوئٹہ میں شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکسانی مسیحی اپنے جذبات پر کنٹرول رکھیں، صبر و تحمل اپنائیں اور اپنے اردگرد ماحول پر کڑی نظر رکھیں۔