• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گیس پریشر کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں ، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ شہر اور گردونواح کے تمام علاقوں میں گیس پریشر بحال اور بندش کے فوری خاتمے کیلئے اقدامات کرے ورنہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے گیس پریشر بحال نہ ہوا تو ہر چوک پر دھرنے اور مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے کلی پائند خان شابو ٗ سید محی الدین قلعہ زیدان کالونی سول سوسائٹی کے عہدیداروں ملک محمد اویس سید شمس آغا اور دیگروفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی عوامی مسائل مشکلات پر یشانیوںسے بخوبی آگاہ ہے شدید گرمیوں میں پانی کی قلت اور سردی میں گیس کی بندش پریشر کی کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کی زندگی عذاب بنا دیتی ہے 99فیصد لوگ یوٹیلٹی بلز کی وقتاً فوقتاًادائیگی بھی کرتے ہیں مگر گیس بجلی پینے کے پانی کی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ وی آئی پی علاقوں میں کروڑوں کے واجبات کے باوجود بھی گیس پریشر میں کمی ہوتی ہے پانی کی قلت نہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی مسئلہ ہوتا ہے انہوںنے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مگر اس شدید سردی میں گیس کا پریشر صحیح نہ کیا گیا تو احتجاج میں اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین