کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ کا اہم اجلاس گزشتہ روز ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ ندیم صابر بلوچ کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں عشائیے کا اہتمام سیکرٹری جنرل صابر پانیزئی نےشرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ 23دسمبر کو یوم تاسیس کی تقریب کوئٹہ شہر میں ہوگی اس کے علاوہ تمام رہائشی حلقہ جات میں درس قرآن اور25دسمبر کو اسٹڈی سرکل کا اہتمام کروایا جائے گا۔