جیکب آباد(نامہ نگار)کوئٹہ چرچ پر حملے کے خلاف مسیحی برادری کا جیکب آباد میں احتجاجی مظاہرہ ،دہشت گردی مردہ باد کے نعرے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چرچ پر حملے کے خلاف مسیحی برادری کی جانب سے پادری شارون یوسف کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر نعرے لگائے گئے۔ جلوس میں اسلم گل ،سماجی رہنما گل بلیدی،عزیزمسیح اقبال سلمان اور دیگر نے شرکت کی۔