ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر ) دنیا کے تمام مذاہب امن، رواداری، سماجی ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں اور انسانیت وانسانوں کا قتل ملک ومعاشرہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے،قوم کو مل کر دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار لال گرجا ریلوے روڈ ملتان پر مقررین نے سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہوالے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دعائیہ تقریب میں کیا، شہزاد تنویر ، ڈی یس پادری اشرف مسیح، پادری سگردل آویز، پادری نسیم عیسیٰ، نوید عامر جیوا، ملک بشیر احمد، کامریڈ یامین، محمد جمیل سماجی رہنما افتخار الحسن، جاوید اقبال، شکیل ناصر، مظہر حسین، غلام عباس، ملک الطاف، خلیفہ شمشاد، پاسٹر عمانوایل تبسم، ریحان پرویز کونسلر، شان بشیر، عمران گل، ظفر غلام، سلیمان منظور، اسلم مسیح، محمد رمضان، جمشید کھوکھر، محمد خالد، سلیم اختر، میتھو جاوید خطاب کیا، اس موقع پر شمعیں روشن کی گئی۔