کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بدھ کو موسم سرد اور خشک رہا، تاہم سکھر، لاڑکانہ،کوئٹہ، قلات، مکران، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خضدار میں 09، لسبیلا 07اوراور ماڑہ میں04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت5 ،ژوب6سبی5زیارت منفی2،قلات منفی2، خضدار6، تربت12،لسبیلہ10اور گوادرمیں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔