• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،تین بسوں کے روٹ پرمٹ معطل ،متعدد کو نوٹس جاری

کوئٹہ (خ ن )صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری پی ٹی اے عبدالخالق مندوخیل نے کارروائی کرتے ہوئے تین بسوں کے روٹ پرمٹ معطل کردیئے۔ متعدد بسوں اور ویگنوں کو نوٹس جاری کئے اور حکومت کے مقرر کردہ کرایوں کی پابندی کرانے کیلئے بھی ہدایت جاری کیں ۔ جس پر موسیٰ کالونی اڈہ سے شروع کرکے جبل نور اڈہ ، کوئٹہ تا کراچی، کوئٹہ تا اسلام آباد، کوئٹہ تا لاہور، کوئٹہ تا ملتان، کوئٹہ تا خیبر پختونخوا، کوئٹہ تا سکھر، کوئٹہ تا لورالائی، کوئٹہ تا ژوب، کوئٹہ تا پشین روٹ پر چلنے والی تمام بسوں اور ویگنوں کا معائنہ کیا گیا۔ 
تازہ ترین