• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت پیدا کرنے والے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، ڈپٹی مئیر کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن) پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتی برادری کا تحفظ ہمارا فر ض ہے اور ہم ا قلیتی برادری کو خود سے جدا نہیں سمجھتے یہ بات ڈپٹی مئیر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے مسیحی برادری کے نوجوانوں سے خطاب میں کیا جو چرچ پر حملے کے سلسلے میں ایدھی چوک پر احتجاج کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب آپس میں اتفاق و اتحاد پیدا کرکے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں جو ہمارے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ہمیں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہئے جو ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اقلیتی رہنما سموئیل جیمز اور طارق گل بھی ڈپٹی مئیر کے ساتھ تھے۔ آخرمیں ڈپٹی میئر سے کامیاب مذاکرات کے بعد مسیحی برادری کے نوجوانوں نے احتجاج ختم کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین