کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صد ررحیم آغا حاجی عاشق اچکزئی حاجی نصرالدین کاکڑ ملک اکرم بنگلزئی غلام مہدی ہزارہ حاجی فاروق شاہوانی محمد حسین ہزارہ میراکرم بنگلزئی سید حیدر آغا حاجی اسلم ترین حاجی صادق ترین عبدالبصیر ترین نذیر احمد حافظ لیاقت علی ودیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان اور ڈی سی کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان کو نمایاں خدمات کےاعتراف میں حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا جائےگا انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ وہ مزید اچھے کام کرسکیں دوسرے مرحلے میں ایف سی پولیس اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افسران واہلکاروں کو حسن کارکردگی ایوارڈ دینگے انہوں نے کہا کہ آج آفیسرز کلب میں انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈی سی کوئٹہ کو حسن کارکردگی ایوارڈز دیئے جائینگے۔