چینی صوبے’ہیبی‘ کے قریب واقع اونچے پہاڑ وں کی بلند ی پر دنیا کا سب سے بڑا شیشے کا پل تعمیر کر کے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جو ہرگز کمزور دل افرادکے لیے نہیں ہے۔
یہ پل بلند ترین پہاڑی سلسلے کے درمیان بنایا گیا ہے، جو 488میٹر لمبا اور 4 میٹر چوڑا ہے، صرف یہی نہیں وادی میں کلف کی مدد سے لٹکا یہ پُل2018میٹر اونچائی پر بنایا گیا ہے۔
اس پل کے اوپر چلتے ہو ئے آ پ کے قدموں تلے’ٹائیٹینم ایلوئے‘نامی مظبوط ترین شیشہ ہو تا ہے جو اتنا شفاف ہے کہ ہزارو ں فٹ نیچے کا منظر صاف دکھائی دیتا ہے۔
کئی ٹن تک کا وزن یہ گلاس برج برداشت کر سکتا ہے، جس پر بیک وقت ہزاروں افراد چہل قدمی کرکے اس ایڈونچر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
گزشتہ روز پُل کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جہاں اب تک 3ہزار سے زائد افراد آچکے ہیں۔