• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشی گن: نوجوان کا بگھی کے پیچھے برف پر اسکینگ کا مظاہرہ

یوں تو آپ نے برف پوش پہاڑوں پر شاندار انداز سے اسکینگ کرتے کئی نوجوانوں کو دیکھا ہوگالیکن ایڈونچر کا شوقین ایک ایسا با صلاحیت نوجوا ن بھی ہے جو اسکینگ کرنے کا منفرد انداز اپنا کر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان بگھی کے پیچھے رسی باندھ پر برف پر ایسے شاندار اندازسے اسکینگ کے مزے اڑاتا ہے کہ دیکھنے والے داد دئیے بنا نہ رہ پائیں۔

بھاگتے ہوئے گھوڑے کے پیچھے اس نوجوان نے ہر سو پھیلی ہوئی برف سے پر نہایت مہارت اور بھرپور توجہ کے ساتھ منفرد انداز میں اسکینگ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

تازہ ترین