جنوبی وزیرستان لوئر میں رواں سال خسرے کے 850 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق بیشتر خسرہ کیسز ویکسین نہ لگوانے کے باعث سامنے آئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈاکٹر حمید اللّٰہ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں دسمبر میں انسداد خسرہ ویکسینیشن مہم شروع ہو گی۔
کئی لوگ ہیں جو نہیں جانتے کہ آنتوں کی صحت کا مجموعی جسمانی و ذہنی صحت سے گہرا، بنیادی بلکہ اصل تعلق ہے۔
زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنا بہترین صحت اور فٹنس کےلیے مفید ہے۔
نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ذہنی تناؤ، یادداشت یا توجہ کی کمی جیسی علامات اسٹریس کے ساتھ الزائمر کے ابتدائی نتائج ہوسکتے ہیں۔
نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کینسر کے مریض اگر تشخیص کے بعد سگریٹ نوشی ترک کردیں تو زندگی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
بال جھڑ یا گنج پن سے متاثرہ افراد صدمے اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں اور اس کے علاج کے لیے اپنی دولت خرچ کردیتے ہیں لیکن پھر بھی اس کا 100 فیصد موثر علاج میئسر نہیں آتا۔
سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کےلیے وائبر یو کالر نامی بیکٹیریا میں ایک ہیپ اے نامی پروٹین دریافت کیا ہے۔
جینیاتی عوامل کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین میں ڈپریشن کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں دو گنا ہوتا ہے۔
برطانوی حکومت نے ذہنی صحت کے شعبے میں مؤثر اور جدید علاج کے لیے 50 ملین پاؤنڈ کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک بھر میں ذہنی امراض سے متاثرہ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ اعلان عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر کیا گیا۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ صحت مندانہ عادات دل کی صحت پر دور رس اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس حوالے سے کی گئی ایک اہم تحقیق کے مطابق وہ صحت مند عادات جو لوگ اپنی زندگی کی ابتدائی سالوں، 20 اور 30 کی دہائی میں اپناتے ہیں اور انھیں جاری رکھتے ہیں، وہ کئی دہائیوں بعد دل کے دورے یا فالج کے خطرے پر گہرا اور براہِ راست اثرات مرتب کرتے ہیں۔
کدو کے بیج کا تیل بالوں کو مضبوط، چمک دار اور صحت مند بنانے کی قدرتی خوبی سے مالا مال ہے۔
نشہ یا لت نے ذہنی صحت کا بڑا بحران پیدا کردیا ہے ، آج کے دور میں یہی ذہنی صحت کا بڑا چیلنج قرار پایا ہے۔
پیر جسم کا اہم حصہ ہیں، ان میں آنے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بھی ہمارےجسم کے اندرونی امراض کی نشاندہی کرسکتی ہیں۔
صحت مند مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے سپلیمنٹس لینے سے زیادہ متوازن زندگی گزارنا زیادہ ضروری ہے۔
مچھلی کا تیل مچھلی کے ٹشوز سے حاصل ہوتا ہے جس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اور خاص طور پر آئیکوسا پینٹا نوئیک ایسڈ اور ڈوکوسا ہیگزا نوئیک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔
’ماچا ٹی‘ صرف سوشل میڈیا ٹرینڈ یا فیشن نہیں بلکہ صدیوں پرانی روایت ہے جسے اعصابی سکون اور جسمانی صحت کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
دن بھر میں چند منٹ کے لیے جسمانی طور پر متحرک رہنا دل، پھیپھڑوں اور اعضا کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔