مقبوضہ وادی میں پاکستان کے ترانے کی گونج قابض بھارتی فورسز کو برداشت نہ ہوئی، پاکستان سے محبت کے جرم میں چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جا رہا تھاجس کے دوران کشمیری نوجوانوں نے میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی ترانہ لگا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔
جیسے ہی ترانے کی وڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو بھارتی قابض فورسز نے فوری انتقامی کارروائی کرتے ہوئے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔