• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ سے عوام نے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں، سردار رشید

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنماء حاجی سردار رشید خان کاکڑ نے ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک نعیم خان بازئی کی خدمت خلق کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں عوام نے ان سے ملاقات وابستہ کررکھی ہیں فنڈز نہ ہونے کے باوجود وہ اپنے تمام بلدیاتی نمائندوں کے اعتماد کو بحال رکھا ہواہے اور اپنی مدد آپ کے تحت حلقہ کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی حلقوں کی بھی یہی رائے ہے کہ شہر میں صرف ایک ہی منتخب نمائندہ ہے جو عوامی مسائل میں دلچسپی رکھتاہے اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔
تازہ ترین