• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں یومیہ 11 بچے جنسی درندگی کا شکار بنتے ہیں

Child Sexual Abuse Cases Daily11 Children In Pakistan

پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ، روزانہ 11 معصوم بچے جنسی درندگی کا شکار بنتے ہیں ۔

پولیس ریکارڈ اور سماجی تنظیموں کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 2 برس کے دوران پاکستان میں بچوں سے جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔

پولیس ریکارڈ اور مختلف تنظیمیں بتاتی ہیں کہ اوسطا ہر روز11 معصوم بچے جنسی درندگی کا شکار بنے ہیں اور صرف 2016ء میں ملک بھر میں 100بچے ایسے تھے، جو زیادتی کے نتیجے میں جان سے گئے، یا قتل کر دیے گئے ۔

اعداد و شمار کے مطابق پولیس تک پہنچنے والے کیسز میںسے 76 فیصد دیہی علاقوںمیں جبکہ 24 فی صد شہری علاقوں کے تھے ۔

ریکارڈ کے مطابق جنسی درندگی کا نشانہ بننے والے بچوں میں 41 فی صد لڑکے تھے ،اہم بات یہ ہے کہ بہت سے واقعات پولیس تک پہنچتے ہی نہیں، اس لیے ریکارڈ کا حصہ بھی نہیں بن پاتے ،اس جرم کیخلاف قانون سازی کے باوجود یہ سلسلہ نہیں رک رہا ۔

اسکولوں کی سطح پر بچوں میں جنسی زیادتی سے بچاؤ اور خود کو محفوظ رکھنے کی مہم پر کام کرنے والی تنظیم آہنگ کی سینئر ٹرینر نازو پیرزادہ نے جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران کہا کہ بچوں کی ہربات کو سنا جائے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ بچوں کے تحفظات کو سمجھنے کی کوشش کی جائے اور انہیں جھٹلایا نہ جائے اس کے ساتھ ان کے رویوں میں آنے والی اچانک تبدیلیوں پر بھی غور کرنا چاہیے۔

تازہ ترین