وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ دھرنے اور انتشار بیرونی طاقتوں کا ایجنڈا ہے،نواز شریف کے خلاف فیصلہ بھی اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
گوجرانوالہ میں وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نےاپنی وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد جیو نیوز کو اپنا پہلا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قصور واقعے میں بچی کے نام پر سیاست کرنا افسوسناک ہے۔
فاٹا سے متعلق وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ فاٹا کے لوگ اب عدالت جا سکتے ہیں جبکہ انضمام سے متعلق فائنل بل بھی جلد پاس کیا جائے گا۔